آرہ، 15 اکتوبر (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کے حق میں طوفان چل رہا ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بی جے پی اڑ جائے گی۔
ضلع بھوجپور کے جگدیش پور
میں عظیم اتحاد کے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ پورے بہار میں اس بار بی جے پی اور مودی کی غلط پالیسیوں کے خلاف لہر سے کہیں زیادہ تیز طوفان چل رہا ہے جس میں بی جے پی اور ان کی ساتھی ٹیم کہیں ٹک نہیں پائے گی۔